ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا،مولانا فضل الرحمان

moulana faal rehman

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں آپکی نمائندگی ہی نہیں تو پھر بتائیں کہ علمائے کرام کا قصور ہے یا ووٹرز کا؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپکو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے آیا ہوں،ہمیں پرانی لکیروں کو مٹانا ہوگا،جن لکیروں پر سفر کیا ان پر آگے کی طرف نہیں جاسکتے،2 باتیں ملک کے اندر چاہئے،ہماری سیاست جاگیردار اور سرمایہ دار کی سیاست نہیں،تم لوگوں کیساتھ سودا کرتے ہو،ہم خدمت خلق کرتے ہیں،جے یو آئی سیاست کی بات کرتی ہے تو یہ وہ سیاست ہے جو رسول پاک اور خلفائے راشدین نے کی،سیاست نام ہے مملکت کے اندر انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے،ہماری طاقت کو نہ للکارا جائے، ہم حرکت میں آگئے تو کوئی کرسی نہیں بچا سکےگا۔ہماری طاقت کے بارے میں پوچھنا ہے تو فتنے سے پوچھو جو ختم ہو چکا ہے ،

قبل ازیں جامعہ قاسم العلوم ملتان میں سرپرست جامعہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کے پچاس کلو واٹ سولرسسٹم کا افتتاح کیا،نائب مھتمم جامعہ مفتی عامر محمود صاحب ھمراہ تھے.

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھنے والے دو خود کش حملہ آور گرفتار

مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

Comments are closed.