کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی

کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی https://baaghitv.com/koi-muslims-is-momalay-par-aankhen-band-0nahi-akr-skaat-allah-say-daren/ #Baaghi

کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں،عدالت کا اظہار برہمی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیرکیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اسلام اورپاکستان کوبدنام کرنے کی کوشش ہے جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ شکایت کو ایک سال ہوگیا ہے اب تک کیا کارروائی کی گئی جس پر ایف آئی اے نمائندہ نے عدالت میں کہا کہ شکایت انسداد دہشتگردی ونگ کوبھیجی ہے،اس پرکارروائی جاری ہے۔

جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ درخواست توآنی ہی نہیں چاہیے تھی،ایف آئی اے کو اپنا کام کرناچاہیے،ایف آئی اے تفتیشی ایجنسی ہے یہ کام کرناخود ادارے کا فرض ہے،ایک انویسٹی گیشن ایجنسی شکایت کوایک سال سے صرف دیکھ ہی رہی ہے جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے،کیا ڈرتے ہیں کا م کرنے سے؟ ،پولیس کوبھی بلا بلا کرتھک جاتے ہیں ،ان کا بھی یہی رویہ ہے،ایڈیشنل ڈی جی کوطلب کیا تھا توسب ٹھیک کام کرنے لگ گئے تھے کام کریں ورنہ ڈی جی ایف آئی اے کوبلائیں گے

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ادارے جس طرح کام کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے عوام اسی لیے اعتماد کھو رہے ہیں کہ ادارے کام نہیں کرتے ایف آئی اے کو تو بنیادی حقائق بھی معلوم نہیں کوئی مسلمان اس معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اللہ سے ڈریں حساب توسب کا ہونا ہے یا ا یف آئی اے کا نہیں ہونا

عدالت نے ایف آئی آے نمائندہ کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام شکایات پر الگ الگ رپورٹ پیش کریں کہ اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

Comments are closed.