خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی پہنچ گئے، گورنر کے پی نے کراچی پہنچنے پر مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش اور میری کوشش ہوگی کہ میں صوبہ اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں، کیونکہ اگر صوبائی حکومت اور وفاق میں محاذ آرائی ہوگی تو سب سے زیادہ نقصان صوبہ کے عوام کا ہوگا، کچھ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، ہم بننے نہیں دیں گے،صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز ہیں، ان فورمز پر اپنا کیس لڑنا ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کے حالات اتنے اچھے نہیں، کوشش ہوگی کہ صوبے کے عوام کا وکیل بنوں، ہماری کوشش ہو گی کہ صوبے میں ترقی ہو
خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں،گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں تا کہ عوام کا کیس لڑیں انکے مسائل حل کریں،پوری کوشش ہو گی کہ نفرتیں ختم کروں، ہم نے خیبر پختونخوا کا مقدمہ لڑنا ہے، کل لاڑکانہ کا وزٹ کروں گا، کوئی کسی کو نہیں روک سکتا کہ کدھر جانا ہے کدھر نہیں، ہم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق رکھیں گے، مولانا صاحب جب چاہیں گورنر ہاؤس آئیں، مولانا صاحب ہمارے سینئر سیاستدان ہیں وہ آئیں اور ہمیں مشورے دیں،صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس خود جاؤں گا، وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے رہیں گے، پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، پرامن احتجاج سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا حق ہے، مگر ان کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں میں نے جیل بریک کرنی ہے،اگر آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھوڑے گی، اس جماعت نے دہشتگردوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا، اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان میں مزید اصلاحات کرسکتی ہے تو کرے،ہم خیبر پختونخوا میں امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے،خیبر پختونخوا میں جتنی سیاحت ہے وہ کسی صوبے میں نہیں، جو پاکستان کا آئین نہ مانے اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے، 9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے کہ ہمارے لوگ ملوث نہیں ہیں، جو لوگ ملوث نہیں ان کو تنگ نہیں کرنا چاہیے،آج دیکھیں بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست کہاں ہیں، ہم کہتے ہیں سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے ,مجھے کسی سے خوف نہیں ہے، ہم ایک فیڈریشن کی جماعت ہیں،
آڈیو لیکس کیس،جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج
عدالت سے غلط بیانی کی تو اس کے اثرات بھگتنا ہوں گے ،آڈیو لیکس کیس میں ریمارکس
آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’