کون بنے گا وزیراعظم؟ بلاول یا شہباز، سیاسی جماعتیں متحرک،اجلاس طلب

0
125
parliment

عام انتخابات، کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری، پانچ دن گزر گئے سیاسی جماعتیں کسی فیصلے پر متفق نہ ہو سکیں،ن لیگ حکومت بنانے کے لئے مسلسل سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے،پیپلز پارٹی کا آج دوسرے دن بھی اجلاس ہو گا وہیں جے یو آئی کا اجلاس بھی آج ہو گا

اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، ایم کیو ایم رہنما بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اسلام آباد میں موجود ہے، ، نواز شریف بھی آج مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے،مسلم لیگ ق کے چودھری شجاعت بھی اسلام آباد پہنچیں گے،چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہو گی،پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقاتوں کا امکان ہے،ملاقاتوں میں حکومت سازی اور اتحاد بنانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے،دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کے مابین آج شام مشاورت کا امکان ہے،رابطے میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی،ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج شام مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرے گا،ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے، کراچی کے امور پر بات ہو گی،

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شراکت اقتدار سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوا جس کے بعد اجلاس آج سہ پہر تین بجے پھرہو گا،اسلام آباد میں اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائے گی جس کے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا ، پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، اجلاس میں بہت سی تجاویز آئیں، آج حتمی فیصلہ کریں گے

ن لیگ کی کوشش ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ بلاول وزیراعظم بنیں تا ہم ایک دوسر ے سے اتحاد کئے بغیر وزیراعظم کوئی بھی نہیں بن سکتا شہباز شریف نے الیکشن سے ایک روز قبل کہا تھا کہ کہ اگر سادہ اکثریت نہ ملی تو نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے،

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ ن لیگی وفد بلاول ہاؤس گیا جس میں شہباز شریف، ملک احمد خان و دیگر شامل تھے، وفد نے آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کی، آصف زرداری نے ن لیگی وفد سے کہا کہ ہماری شرط ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے، وفاق میں وزارتیں دی جائیں ،پنجاب آپ رکھ لیں، اگر ایسا نہیں کرنا چاہتے تو پنجاب او ر بلوچستان کی وزارت اعلیٰ ہمیں دے دیں، ہم آپ کے وزیراعظم کوووٹ دے دیں گے،اب دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا، دونوں کے اعلامیہ میں فرق تھا، ن لیگ نے کہا ساتھ چلنے کو تیار ہیں ،پیپلز پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے پھر بتائیں گے،

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا امکان زیادہ ہے، تحریک انصاف کے مزید ارکان اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے، حلقے کے عوام لوٹوں کا جینا دوبھر کردیں گے، فیصل واوڈا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جو آزاد اراکین عدالت میں جا رہے ہیں ان میں سے سات آٹھ سیٹیں واپس مل جائیں گی باقی کچھ نہیں ہو گا.

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر سامنے آ رہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کو واضح اکثریت ہے، تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی، تاہم گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں یہ باز گشت سنائی دی کہ مریم نوازممکنہ طور پر وزیر خارجہ بننا چاہ رہی ہیں، پیپلز پارٹی اجلاس میں یہ تجویز بھی آئی کہ تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے ساتھ اتحاد کر لیا جائے، یہ تجویز ندیم افضل چن نے پیش کی جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی، پیپلز پارٹی کا اجلاس آج پھر دوبارہ ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

حالیہ عام انتخابات پر جمعیت علمائے اسلام ف کے تحفظات،جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس آج ہوگا،جے یو آئی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا،اجلاس کی صدرات جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔اجلاس میں قومی انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا،اسمبلیوں میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے متعلق فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،جے یو آئی ایف اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے پر بھی غور کرے گی،اجلاس میں صوبائی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گی

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

پنجاب میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی، احسن اقبال
سینئر ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے،ان شاء اللّٰہ تعالیٰ 2024 سے 2029 کا سفر پاکستان میں ترقی کا سفر ہو گا، نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بھرپور مینڈیٹ حاصل ہوا ہے، اپنی حکومت قائم کریں گے

بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا،مصدق ملک
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے 85 اور 100 کے قریب نشستیں ہوں گی،بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا ہمیں بھی بہت افسوس ہے،سوچنا چاہیے ہم میں کس وجہ سے خوش فہمی ہوئی، جتنے سروے ہو رہے تھے ان سے ہماری نشستیں کم آئیں،سینیٹ میں الیکشن ہوا تو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کر لیں لیکن کوئی نہیں گیا، پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکست کا اعتراف کرنا چاہیے، ہم پہلا قدم اٹھا چکے ہیں، حکومت میں تھے تو شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کے لیے کہا تھا،پی ٹی آئی حکومت کے وقت بلاول نے بھی کہا تھا قدم اٹھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا مر جاؤں گا بات نہیں کروں گا.

Leave a reply