کون بنے گا وزیراعظم؟ جوڑتوڑ میں تیزی، اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

0
259
parliment

کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری، ن لیگ حکومت بنانے کے لئے مسلسل سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے،شہباز شریف کی گزشتہ شب بلاول ہاؤس میں آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات ہوئی تو آج مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے۔

حکومت سازی،نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو طیارہ بھیجنے کی پیشکش،مولانا کی معذرت
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت سازی کے لئے مشاورت میں شرکت کی دعوت دی اور لاہور آنے کے لئے خصوصی طیارہ بھیجنے کی پیشکش کی، تاہم مولانا فضل الرحمان نے انتہائی نرمی کے ساتھ مشاورت میں شرکت سے معذرت کر لی،
اس سے قبل شہباز شریف دو بار مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر چکے تھے تا ہم مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ، جے یو آئی نے آج انتخابی نتائج پر اپنا اجلاس طلب کر رکھا ہے، سندھ میں جے یو آئی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کر رہی ہے تو وہیں بلوچستان کے بارے بھی جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ہم سے سیٹیں چھین لی گئی ہیں

وفاق میں 3 سال مسلم لیگ ن اور 2 سال کیلئے پیپلز پارٹی،حکومت سازی پر اتفاق
مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی پر بڑی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکز میں حکومت سازی کے لیے دو نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا گیا ہے،مرکز میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کا پہلے تین سال کے لیے وزیراعظم ہو گا،آخری دو سال کے لیے دوسری جماعت اپنا وزیراعظم لائے گی،پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی،مرکز میں تین سال اور دو سال کا فارمولہ طے پا گیا،حتمی فیصلے دونوں بڑی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں لیے جائیں گے.حکومت سازی کا فارمولہ طے پا جانے کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو ن لیگ مخالف بیانات سے روک دیا، آصف زرداری نے ہدایت کی کہ حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے، ، ن لیگ سے متعلق شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے،

ن لیگ کی کوشش ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ بلاول وزیراعظم بنیں تا ہم ایک دوسر ے سے اتحاد کئے بغیر وزیراعظم کوئی بھی نہیں بن سکتا شہباز شریف نے الیکشن سے ایک روز قبل کہا تھا کہ کہ اگر سادہ اکثریت نہ ملی تو نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے،

آٹھ فروری کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابی نتائج سامنے آئے ، جس کے مطابق وفاق میں کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، اسی لئے ن لیگ نے رابطے شروع کئے،الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کئے ہیں،قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں، 101 سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے جن میں سے 93 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں، ن لیگ کے پاس 75 اراکین ہیں،پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوئی،مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔

نواز شریف اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت سے ملیں گے
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج اسلام آباد روانگی متوقع ہے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ اسلام آباد جائیں گی،نواز شریف اسلام آباد میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے, آئندہ حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،نواز شریف ملاقات میں چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے,نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے،اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے بڑے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے,پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا, پیپلز پارٹی کے قائدین مسلم لیگ ن کی تجاویز کے حوالے سے سی آئی سی ممبران سے رائے لیں گے,

مسلم لیگ ن نے مرکز و پنجاب میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف آج آزاد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے،17 کے قریب کامیاب آزاد امیدواران شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،آذاد امیدواران ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کریں گے،گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کی، لاہور سے جیتنے والے ایک آزاد امیدوار ن لیگ میں کل شامل ہوئے،

ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
دوسری جانب پیپلز پارٹی جنہوں نے وزارت عظمیٰ ن لیگ سے مانگی ہے، کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملاقات میں بات چیت ہوئی، عددی برتری تو آزاد امیدواروں کو بھی حاصل ہے،بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، سی ای سی کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں ہو گا، اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، پی ڈی ایم پارٹ ٹو آتی ہے تو میرے خیال میں اچھے طریقے سے نہیں چل سکتے، ہم ن لیگ کی پنجاب میں حمایت کرتے ہیں تو ن لیگ بلوچستان میں ہماری حمایت کرے.

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آئندہ کی حکمت عملی کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گیا،متحدہ قومی موومنٹ کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچے گا،ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفٰی کمال شامل ہیں،ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرے گا،ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کی سفارش پر بھی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریگا

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Leave a reply