کون کونسی ٹرینیں بند کر رہے ہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا، مزید بھی بند کر سکتے ہیں

کون کونسی ٹرینیں بند کر رہے ہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا، مزید بھی بند کر سکتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور کے مختلف سٹیشن پر ٹرینیں رکیں گی تا کہ رش نہ بڑھے، کراچی میں لانڈھی،ملیر، ڈرگ روڈ پر کھڑی ہوں گی،پنڈی کی تمام ٹرینیں چکلالہ پر کھڑی ہوں گی، فوری طور پر 22 تاریخ سے 12 ٹرینیں بند کی ہیں، 8 کروڑ روپیہ ری فنڈ کر دیا ہے، سو فیصد ریفنڈ دیں گے، 25 کو پھر بیٹھیں گے جس میں مزید فیصلہ کریں گے. ریلوے سٹیشن پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہین،جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں، ٹرینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، ضرورت پڑنے پر مزید ٹرینیں بھی بند کر دیں گے، ٹرینیں بند ہونے سے ریلوے کی آمدن بھی متاثر ہوگی

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں چلتی ہین، 34 بند ہو جائیں گی، اگر سب بند کر دی تو ملک نئے مسئلے سے دو چار ہو جائے گا، 12 کا اعلان کر رہے ہیں، 20 کا بعد میں اعلان کریں گے، سکریننگ کوئی حل نہیں، ماتھے پر آلہ لگا کر ٹیسٹ کرنا کوئی حل نہیں، بلڈ ٹیسٹنگ پر ہم نہین جا سکتے، ہمارے ساتھ وہی سفر کر رہا ہے جو غریب ہے اور کسی نہ کسی وجہ سے کراچی پہنچنا ہے، ہم نے پنجاب حکومت کو آفر کی تھی کہ ہمارے پاس ہسپتال ہیں وہاں آئسولیسشن سنٹر بنا دیئے جائیں

قبل ازیں وزارت ریلوے نے پاکستان مین ریلوے کی بندش کے حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جو ٹرینیں 22 مارچ سے بند کی جارہی ہیں ان میں پشاور سے کراچی کے درمیان میانوالی چلنے والی خوشحال خان خٹک ، لاہور سے کوئٹہ براستہ فیصل آباد اکبر ایکسپریس، کراچی سے ملتان کے درمیان چلنے والی سندھ ایکسپریس ، لاہور سے جڑوانوالہ کے درمیان چلنے والی راوی ایکسپریس ، دھابیجی ، حیدرآباد میر پور خاص کے درمیان چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس ،خان پور ، روہڑی کے درمیان چلنے والی روہی پسنجر ٹرین شامل ہیں.

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد افسران نے وزارت ریلوے کو ٹرین آپریشن بند یا محدود کرنے کی سفارشات کیں تھی، ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ریلوے سٹیشن پر کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے متعدد بار ریلوے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا.

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

پنجاب حکومت نے سندھ کے مطالبے پر سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پنجاب سے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نہیں جائے گی

قبل ازیں سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں ، سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرینیں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

وزیراعظم سے شیخ رشید، بابر اعوان کی ملاقات،پاکستان کرونا کیخلاف جنگ جیتے گا، وزیراعظم

Comments are closed.