باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بارکھان واقعہ نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بارکھان کے واقعہ میں بہیمانہ تشدد، قتل اور لاشوں کی بے حرمتی نے ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا بارکھان کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ کے محرکات اور وجوہات جو بھی ہوں یہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ جہاں لوگوں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں؟
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلادینے والے انکشافات سامنے آ رہے۔جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کر سکتا۔اس واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کر کے ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے
سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
علاوہ ازیں بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔