کے پی میں 16 امیدواروں کی انتخابی نتائج کیخلاف درخواست دائر

تمام درخواستوں پر 15 فروری کو سماعت ہوگی۔
0
134
election

پشاور: خیبرپختونخوا میں اب تک 16 امیدواروں نے انتخابی نتائج کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

باغی ٹی وی : 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر میں متعدد امیدواروں نے مبینہ طور پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے نتائج کے خلاف درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 قومی اور 13 صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف آزاد امیدواروں نے رٹ دائر کی ہے، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 28 پشاور، این اے 11 شانگلہ اور این اے 40 نارتھ وزیرستان کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور کے 8 صوبائی حلقوں کے نتائج کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75، پی کے 78 ، پی کے 79، 80، 82 ،20 اور پی کے 21کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، بنوں کے 2 صوبائی حلقوں پی کے 101 اور 102 کے خلاف بھی آزاد امیدواروں نے نتائج مسترد کرتے ہوئے عدالت میں درخواستیں دائر کردی ہیں –

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں،پی ٹی آئی سینیٹر

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام درخواستوں پر 15 فروری کو سماعت ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 21 میں ریٹرننگ آفیسر (آر او) آفس میں ریکارڈ کے نقصان کا نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے پی بی21 میں دوبارہ گنتی میں پولنگ ریکارڈ کو نقصان پہنچنے پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، صوبائی الیکشن کمشنر فرید آفریدی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ہار گئے

بلوچستان اسمبلی میں 31 فیصد نئے چہرے پہنچے

Leave a reply