خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

0
47

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،بارکھان،سبی، ژوب اور قلات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے-

پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

محکمہ موسمیات کےمطابق میانوالی ،سرگودھا،بھکر،لیہ ،ڈ یر ہ غا زی خان ،خطہ پو ٹھوہارمیں بارش کا امکان ہے،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تھر پارکر، عمر کوٹ ، میرپورخاص ، بینظیر آباد، بدین ، ٹھٹھہ ،دادو میں بارش متوقع ہے-

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدر آباد اور کراچی میں بھی مزید بارش کا امکان ہے،دیر،چترال،سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بو نیر ، مردان اور پشاور میں بارش متوقع ہے،کوہاٹ، بنوں،کرم،ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں موسلا دھار بار ش کا امکان ہے-

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہے ،اقبال ٹاون، وحدت کالونی ، گارڈن ٹاؤن ، مسلم ٹاؤن ، چوک یتیم خانہ اور دیگر علاقوں میں بارش ہے،قصورشہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہے،وزیرآباد شہراور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے-

رائیونڈ اور گردونواح گرج چمک کے ساتھ بارش موسم خوشگوار ہو گیا ،بارش سے لیسکو کےمتعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے،کئی علاقہ اندھیرے میں ڈوب گئے شیخوپورہ اور اس کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا-

ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی،انتظامیہ لوگوں کو…

دوسری جانب بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 196 جبکہ زخمیوں کی تعداد 81 ہوگئی۔

محکمہ صوبائی ڈیزاسٹرا منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہلاک مویشیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 19 ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں ۔

اتوار کو قلعہ عبداللہ سے ایک جبکہ موسیٰ خیل سے 7 اموات کی تصدیق ہونے کے بعدصوبے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے ڈیرہ بگٹی میں 3 افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے ۔

دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

رپورٹ کےمطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10 مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی 5 مکانات مکمل طورپر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19 ہزار 767 ہوگئی ہے ان میں سے 5 ہزار 107 مکمل جبکہ 14 ہزار 660 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ 7ہزار 377 مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ 690 کلو میٹر روڈ اور 18 پل تباہ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کردی گئی

Leave a reply