خیبرپختونخواہ، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آ گئے

0
42

خیبرپختونخواہ، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بعد سندھ میں بھی کرونا وائرس کے 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سندھ میں مزید 2 مریض سامنے آئے ہیں،جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد213ہوگئی،

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں 60 مریض زیر علاج ہیں جبکہ سکھر میں 151 مریض ہیں، سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 213 ہو گئی ہے.

بلوچستان میں کرونا وائرس کے 22 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے.

بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض آئسو لیشن رومز منتقل کردیئے گئے ہیں،بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ قرنطینہ میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے جن میں سے 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کراچی سینٹرل جیل میں موجود چار ہزار قیدیوں کی پہلی بار اسکریننگ کی گئی، جیل میں قیدیوں کا جدید مشینری سے چیک اپ کیا گیا، قیدیوں میں دوبارہ ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے گئے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر سینٹرل جیل کے بعد بچہ جیل میں بھی فوری اقدامات کیے گئے، جیلر جوینائیل جیل گل محمد شیخ کا کہنا تھا کہ جیل میں قید بچوں میں اے کوالٹی ماسک تقسیم کیے گئے، بچہ جیل کے تمام ملازمین کو بھی ماسک تقسیم کیے گئے، جیل میں وافر مقدار میں جراثیم کش صابن بھی موجود ہیں،

ڈاکٹروں کی جانب سے جیل ملازمین اور قیدیوں کو مکمل بریفنگ دی گئی اور کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئیں

 

Leave a reply