خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت
خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر اور نرسز سمیت طبی عملے کے 25 ارکان کورونا وائرس کے شکارہو گئے ہیں
پرونشیل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرین میں 12 ڈاکٹرز،8 نرسزاور5 پیرامیڈکس شامل ہیں،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سےایک،ایوب ٹیچنگ اسپتال سے 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،خیبر پختونخوا ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،
تیمرگرہ،بنوں ،مردان اور پشاور کے 4 سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں،پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ کے ڈاکٹر کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے،صوبے کے مختلف اسپتالوں سے 8 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
ڈی ایچ کیو مردان کا وارڈ بوائے کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکا ہے.
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس سے دو ڈاکٹرز کی پاکستان میں موت ہو چکی ہے، ایک کی گلگت میں اور دوسرے کی سندھ میں جبکہ تمام صوبوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 25 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں بھی پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.