خیبرپختونخوا،ناقص کارکردگی، مالی بحران کی شکار 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز

0
119
kpk uni

خیبرپختونخوا میں ناقص کارکردگی اور مالی بحران کی شکار 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،ٹاسک فورس کے فیصلوں کی منظوری کابینہ سے دی جائے گی،ناقص کارکردگی، مالی بحران کے شکار جامعات کو بند کرنے کی تجویز کمیٹی اجلاس میں سامنے آئی، جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے 14 یونیورسٹیوں کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہار کیا ہے، گزشتہ دو میٹنگز میں بات چیت ہوئی ہے،صوبائی ٹاسک فورس برائے ہائر ایجوکیشن میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری کابینہ دے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے ہم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ٹاسک فورس نے تجاویز ابھی تک شیئر نہیں کی ہیں، معیاری واعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق، اس سال کے شروع میں، ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پشاور یونیورسٹی، جو کبھی اپنی تعلیم اور تحقیق کے لیے مشہور تھی، 2022-23 کے لیے صوبے کی سب سے کم پیداواری پبلک سیکٹر یونیورسٹی تھی،یونیورسٹی نے ایچ ای سی کے پرفارمنس سکور کارڈ پر صرف 10 فیصد اسکور کیا۔ دیگر یونیورسٹیوں جیسے گومل یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST)، اور سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (SUIT) نے بھی 30 فیصد سے کم اسکور کے ساتھ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اس کے برعکس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی 70 فیصد سے زیادہ کے ساتھ سب سے اوپر، اس کے بعد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور، 60 فیصد سے زیادہ کے ساتھ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے 53 فیصد، ہزارہ یونیورسٹی نے 52 فیصد سے زائد اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے 48 فیصد نمبر حاصل کئے،شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے بالترتیب 40 فیصد، 20 فیصد اور 30 ​​فیصد نمبر حاصل کئے۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

Leave a reply