خیبر پختونخواہ میں نماز عید ادا
پاکستان میں عیدالفطر ایک بار پھر متنازع، خیبر پختونخواہ میں نماز عید الفطر ادا کر دی گئی ہے
باقی صوبوں میں آج روزہ ہے، پشاور کی زونل ہلال کمیٹی کی شہادتیں قبول نہ ہونے کے بعد خیبرپختونخواہ نے عید منانے کااعلان کر دیا تھا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین وزراء نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی عید کی نماز کے بعد ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیر اعلی نمازیوں میں گھل مل گئے، عید کی مبارکباد وصول کی مرکزی عیدگاہ سمیت دیگر مدارس و مساجد میں نماز عید ادا کردی گئی،نماز عید کا بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ رستم میں ہوا۔
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان
اداروں پر تنقید کرنیوالے گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم
نمازعید کی ادائیگی کے بعد صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کی 125 سے زائد سے شہادتیں موصول ہوئی تھیں ۔عید سیاست کی نظر کر دی گئی ، خیبرپختونخوا کی شہادتوں کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت اتفاق و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا
دوسری جانب سعودی عرب، یو اے ای اور خلیجی ممالک سمیت یورپ میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد ہوا۔شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی