خیبر پختونخواہ سے اغوا ہونے والا نوجوان کراچی سے سندھ رینجرز نے کروایا بازیاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے فقیر کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے عقیل علی ولد گلریز اقبال نامی لڑکے کو بازیاب کر اکر والدین کے حوالے کر دیا۔
عقیل علی کو نوشہرہ خیبر پختون خواہ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر مغوی کے والدین نے ذیشان نامی دوست کے خلاف درج کروائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عقیل علی کو اس کے دوست ذیشان نے مبینہ طور پر اغوا کیااور کراچی لے آئے۔
واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے اغوا کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے ا نٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فقیر کالونی سے عقیل علی کو بازیاب کراکر والدین کے حوالے کر دیا اور اغوا کارملزم ذیشان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار