کراچی سے اسلام آباد جانے والے سیرین طیارے کو اچانک کیوں ہنگامی لینڈ کرنا پڑا

باغی ٹی وی :سرکاری ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں کی خرابیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پرائیویٹ طیاروں کے ایسے واقعات کو میڈیا سے چھپا دیا جاتا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ کراچی سے روانہ ہونے والے سرین ایئر طیارے کو پیش آیا جب A330 فلائیٹ کو کچھ دیر پرواز کے بعد پھر اپنی اصل جگہ پر مڑنا پڑا .
جب اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی .

تفصیلات کے مطابق A330-200 فلائیٹ جو کہ ER-502 کی جگہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی. جس میں 120 مسافر سوار تھے۔ طیارہ رن وے 25 ایل سے رات 12:51 بجے روانہ ہوا اور شمال مشرق سے دارالحکومت کی طرف اس کی منزل تھی طیارہ جب 39،000 فٹ کیاونچائی پر پہنچا تو اس وقت رات کے قریب 1:22 کاٹائم تھا ، فلائٹ کو 31 منٹ کی پرواز بھرنے کے بعد واپس پلٹنا پڑا جب۔ رحیم یار خان پہنچی ۔ طیارہ بغیر کسی واقعے کے رن وے 25 ایل پر واپس اتر گیا۔

اکتوبر 2020 میں کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے اسی طیارے کے انجن ون نے پرواز کے 20 منٹ بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس واقعے کے بعد طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

اس طیارہ 15 سال پرانا ہے۔ یہ ایئر بس نے 2006 میں ایئر یورپ کو دیا تھا جس کو اگست 2020 میں پاکستانی ایئرلائن سیرین نے لیز پر حاصل کیا تھا۔
ہنگامی لینڈنگ کے بعد 100 سے زائد مسافروں کو لاؤنج منتقل کیا گیا جنہیں اب دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کر کے اسلام آباد بھیجا جائے گا

Shares: