کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس

cj qazi

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں بارے ریمارکس دیئے ہیں،
پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وکیل کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ پیسے دے کر بس کچھ صحافیوں کو خرید لو پراپیگنڈہ کرو بس، یہ کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،یہ ریمارکس آج ملک بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر مقرر نا کرنے کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دیئے، اسلامک یونیورسٹی کی ویل چیئر پر آئی ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمرہ عدالت سے باہر نکالا اور کہا کہ یہ بیمار نہیں یہ ڈرامہ کر رہی ہیں انکو باہر نکال دیں۔ اگر آپ بیمار ہیں اور کام نہیں کر سکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں، ان کے وکیل کے خلاف کیا کارروائی کی جائے کہ وہ جھوٹ بول رہے تھے؟

دوران سماعت جب ڈاکٹر ثمینہ عدالت پیش ہوئیں تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ثمینہ میڈیا کے قریب کیا کر رہی ہیں انہیں یہاں بلائیں؟ ڈاکٹر ثمینہ سے چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ اجلاسوں میں شرکت کیوں نہیں کرتیں، ڈاکٹر ثمینہ نے کہا کہ میں دوائی کے اثر میں ہوں کچھ وقت دیں سوالات کے جواب دے دوں گی،جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے ڈرامہ کرنا ہے تو یہاں سے چلی جائیں، چیف جسٹس نے ثمینہ ملک کو کمرہ عدالت سے جانے کی ہدایت کر دی

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو صرف چند پبلک کے پیسے ریکور کرا رہے ہیں،نبیوں کے زمانے میں بھی ان سے براہ راست سوال ہوتا تھا، لیکن یہاں سب سے آسان گالی دینا ہے جو چیف جسٹس کو دے دو کیونکہ وہ جواب نہیں دے سکتا، ایک مرتبہ ہم نے توہین عدالت کا ایکشن لیا تھا تو بتائیں نا وہ کس کے کہنے پر لیا، اب لگتا ہے کہ ایکشن لینا لڑے گا، وکیل کر لو بس تا کہ وہ ہمیں ڈانٹے آ کر، آج کل بس گالی اور گالم گلوچ چلے گی کہ جو مرضی کرتے رہو بس، میں نے زندگی میں کبھی کسی کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ ناجائز فائدہ اٹھاو ،کیا ہم پھر توہین عدالت کا نوٹس لے کر جیل بھیجنا شروع کر دیں؟ پورے پاکستان میں ایک ہی خاتون ملی ہے جو ہر وقت بیمار رہتی ہے؟لوگوں کو میڈیا پر ہائیر کرکے گالم کلوچ شروع کر دی جائے گی، باہر کے ممالک بھی اسلامک یونیورسٹی کے ٹرسٹیز ہیں، اگر ریکٹر بیمار ہیں کام نہیں کر سکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں، جب بھی میٹنگ میں بلایا گیا تو وہ نہیں گئیں،

جسٹس منیب اختر کا چیف جسٹس کی صدارت جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس سے واک آؤٹ

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

چیف جسٹس نے قانون سازی کے ذریعے ایکسٹینشن کی حامی بھرلی ،رانا ثناء اللہ

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

Comments are closed.