کتا کاٹ لے تو کم از کم 10 ہزار معاوضہ دیا جائے، عدالت

0
201
dogs

کتا کاٹ لے تو دس ہزار معاوضہ کم از کم دینا چاہئے، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

یہ فیصلہ بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کی ہائیکورٹ نے سنایا، ہریانہ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سڑکوں‌پر آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اگر یہ کتے کسی کو کاٹ لیں تو دونوں ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کو اسکا معاوضہ دینا ہو گا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر کتے کے کاٹنے کا ایک دانت کا نشان جسم پر موجود ہے تو کم از کم دس ہزار معاوضہ دیا جائے،

ہائیکورٹ کے جسٹس ونود ایس بھاردواج نے چندی گڑھ میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کابھی اظہار کیا اور اس ضمن میں ریاستی حکومت کو گائیڈ لائن بنانے کا حکم دیا، عدالت میں 193 درخواستیں زیر سماعت تھیں، عدالت نے تما م درخواستوں کو یکجا کر کے سنا اور فیصلہ سنایا،

عدالت نے کہا کہ اگر کتے کے کاٹنے سے گوشت جسم سے نکلتا ہے یا زخم زیادہ ہوتا ہے تو معاوضہ 20 ہزار دیا جائے،عدالت نے حکم دیا کہ معاوضہ ریاست حکومت دے گی اور حکومت کتے کے مالک سے بھی معاوضہ وصول کر کے متاثرہ کو دے سکتی ہے،کتے کے کاٹنے کے واقعات بّڑھ رہے ہیں، اب حکومتوں کو ذمہ داری لینی چاہئے.

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

Leave a reply