کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیےگئے۔
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات کے مطابق ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان
رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے جبکہ 73 میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
کویت میں سیاسی بحران جاری ہے اورپارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ چند مہینوں میں نئے انتخابات کا امکان ہے کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے بدھ کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور قانونی اور آئینی رہ نما خطوط کے مطابق عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلےکا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہےامیرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کوتحلیل کرنے اور عام انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہےعوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی مناسب نمائندگی کرتے ہیں۔
یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹواتھارٹی نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام نہیں دیئے ہیں۔کچھ عہدے داروں نے سیاسی استحکام کےحصول اورملک اوراس کے عوام کی خدمت کے لیے کام کرنے کاعہد نہیں کیا ہے بدقسمتی سے ان سب کے نتیجے میں ایسے طریقے سامنے آئے ہیں جن سےقومی اتحاد کو خطرہ لاحق ہےاورجو شہریوں کی امنگوں سےہم آہنگ نہیں ہیں بالآخراس کےنتیجہ میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
شیخ میشل نے کہا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی اور نہ اس کو معطل کیاجائے گا اور انتخابات یا آیندہ قومی اسمبلی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔