بس پر فائرنگ، بچے اور خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق

0
38

ہنگو کے علاقہ زرگری میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہنگو کے علاقے میں بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں‌کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ،جان اکبر کا بھائئ فلائینگ کوچ میں موجود تھا جسے ٹارگٹ کیا گیا ،جان اکبر اور مومین خان گروپ میں عرصہ سے دشمنی تھی،جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک سالہ بچے سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے .

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے ہیں ان کو گرفتار کر نے کے لئے علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

Leave a reply