ایل پی جی کے سلسلے میں عوام کے لیے آئی اچھی خبر آگئی

0
42

ایل پی جی کے سلسلے میں عوام کے لیے آئی اچھی خبر آگئی

باغی ٹی وی : مئی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا۔

گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقررکی گئی جو کہ اپریل میں 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہو گا۔

Leave a reply