لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء تشدد اور مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت

0
35
لیڈی-سب-انسپکٹر-کے-اغواء-تشدد-اور-مبینہ-زیادتی-کے-کیس-میں-اہم-پیشرفت #BaaghI

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء تشدد اور مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،

مظفر گڑھ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ہے پولیس نے اسلحہ برآمدگی کے بعد ملزم کاشف کے خلاف غیر قانونی اسلحے کی دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ چار ستمبر کو مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو اغواءکے بعد تشدد اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سیف اللہ اور اقبال کو گرفتار کر لیاابتدائی تفیتش کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے کی تھی۔

گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے بھائی عبدالوحید نے ان کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس لیے انہوں ںے اس کا بدلہ لیا ہے متاثرہ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کا بھائی عبدالرحمان زیادتی کے کیس میں جیل میں قید ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے اور باقی تین ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے بھی مار رہی ہے۔ پولیس کو اسی کیس میں بلال، رزاق اور عزیز بھی مطلوب ہیں

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان محمد وسیم کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی اور ڈی ایس پی کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے گئے جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے۔اس کیس سے متعلق انھوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر میں ریپ، اغوا اور تشدد کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے اور اس سے متعلق تفتیش بھی جاری ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کی اور قانون کے مطابق مجرموں کو سخت سزا دلوانے کا کہا ہے

Leave a reply