لفظِ دُعا تلاشیں…!!!
(بقلم:جویریہ بتول)۔
امراض بہت بڑھ گئے ہیں…
چلے آؤ کہ اب شفا تلاشیں…
عہد تو کیئے ہیں عمر بھر…
بڑھو کہ کوئی رہِ وفا تلاشیں…
جھوٹ و برائی کے جال میں پھنسے…
سوچو تو کوئی اندازِ صدق و صفا تلاشیں…
ظاہر میں ہیں ڈھکے،باطن میں ہیں عریاں…
ہم نشینو !!! آؤ کہ کوئی باطن کی دوا تلاشیں…
اندر اور باہر کی لہروں کو کریں ہم رنگ…
زندگی کے مقصد میں کوئی خوف و رجا تلاشیں…!!!
رستہ کٹھن ہے،اور منزل بہت دُور…
جو داعی ہو منزل کا،کہیں وہ صدا تلاشیں…
ہجوم کی بھیڑ میں کہیں کھو نہ جائیں…
چلو کہ اپنا مرتبہ،مقام اور اَدا تلاشیں…!!!
جو چھین لے گیا ہے ہم سے پہچان ہماری…
وہ وحدت کا دشمن دستِ جفا تلاشیں…!!!
اپنے آفتاب سے کریں منور یہ جہاں…
کسی کی آگ کی روشنی کا نہ دِیا تلاشیں…!!!!!
جو بدل دے آج ہمارے یہ بگڑے احوال…
عمیقِ دل سے،پُر اثر لہجے کا کوئی لفظِ دُعا تلاشیں…!!!
=============================

لفظِ دُعا تلاشیں…!!! بقلم:جویریہ بتول
Shares: