لاہور،12 مرد وخواتین فحش حرکات کرتے،شراب سمیت گرفتار

لاہور،12 مرد وخواتین فحش حرکات کرتے،شراب سمیت گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

شراب کے نشے میں دھت اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم پر محفل جمانے والے گرفتار کر لئے گئے، ساندہ پولیس نے کارروائی کی، 12 مرد وخواتین اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر شراب و رقص کی محفل میں فحش حرکت میں مگن تھے ،ملزمان اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے ملزمان میں عثمان ،نعمان،عثمان اکرم،عاصم،علی رضا ،ذیشان ،فدا،عامر،فیصل شامل ہیں، گرفتار شدگان میں دو خواتین بھی شامل ہیں،خواتین ملزمہ تانیہ اور ساجدہ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں ،ساؤنڈسسٹم اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے

دوسری جانب اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاریوں سمیت 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے، سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں،اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاری عمران عرف گوگی اور شاہد گرفتار کر لئے گئے، مفرور ملزم عمران عرف گوگی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی۔رابری کے مقدمات درج تھے۔ مفرور ملزم شاہد ڈکیتی کے مقدمہ میں سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم مرتضی گرفتار کر لیا گیا، مفرور ملزم مرتضی تھانہ سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Comments are closed.