آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ملتوی،شریک ملزم کی بریت کی درخواست

0
39
Shahbaz

احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور یگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی

لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی ،عدالت نے ملزمان میں ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دیں نیب نے شریک ملزمان کی حد تک ضمنی ریفرنس دائر کیا ،شریک ملزم کامران کیانی نے بریت کی درخواست دائر کر دی جس میں کامران کیانی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نیب تفتیش میں شامل ہوا میرے خلاف کوئی شواہد نہیں مجھے کیس سے بری کیا جائے

وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوارحسین حاضری کے لیے پیش ہوئے عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے فواد حسن فواد کے پلیڈر بھی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور وزیرِ اعظم کے مشیر احد خان چیمہ، شریک ملزم ندیم ضیا پیرزادہ، کامران کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے ،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا

Leave a reply