پاک کشمیر لائرز فورم کی طرف سے لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران کی موجودگی میں متفقہ طور پرامیدوارصدر لاہور بارمنیر حسین بھٹی ، سیکرٹری کے لیے عمر وقاص وڑائچ،نائب صدر کینٹ فرخ خان اور نائب صدر ماڈل ٹاؤن اور برائے لائبریری سیکرٹری کے لیے ہادی حسین بھٹی کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔پاک کشمیر لائرز فورم کے تحت ہونے والی تقریب میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد احسن بھون، معروف سیاسی و سماجی رہنماحافظ طلحہ سعید، ممبر ایگزیکٹوسپریم کورٹ بار محمد محسن ورک،سابق صدر ہائی کورٹ بار چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ ،ممبران پنجاب بار کونسل عرفان حیات باجوہ،احمد یار چاولی،عرفان صادق تارڑ،سابق سیکرٹری ہائی کورٹ بار خواجہ محسن فیاض رانجھا،نائب صدر لاہور بار احسان نواب میو،جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار زمان جعفر ڈوگر،صدر پاک کشمیر لائرز فورم پاکستان رانا عبدالحفیظ، محمد احسن ورک صدرپاک کشمیر لائرز فورم پنجاب، خالد مسعود سندھو صدرپاک کشمیر لائرز فورم لاہور ہائی کورٹ بار، مہر عبدالشکور سیکرٹری پاک کشمیر لائرز فورم ہائی کورٹ بار، میاں عقیل چوہدری،عتیق الرحمن مغل، سید عبدالرحمن نقوی،افلاطون جکھڑ، ضیاء الرحمن بھٹی، مہر فیاض، شاہد محمود مغل اور محمد سعید ہنجراء سمیت سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین کی طرف سے پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے پرجوش خطابات کیے گئے اورکہا گیا کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے وکلاء برادری متحد و بیدار ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 25 فروری کو ہوں گے

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

Shares: