لاہور شہر میں اسلحہ کی سپلائی پولیس نے بنائی ناکام

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں شہری کے گھر 94 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی ہے، ملزمان شہری کے گھر سے 94 لاکھ مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے واپس آیا تو ڈکیت گھر میں موجود تھے،ڈکیتوں نے اسلحہ کے زور پر سارا سامان لوٹا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے، جلد ملزمان کو ٹریس کر لیں گے

دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی لاہور شہر میں اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے دو ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان اسلحہ سے بھری گاڑی لیکر لاہور آ رہے تھے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گاڑی سمیت گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے 14 پسٹل میگزین بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی حسن, اور نواز شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے اور تفتیش جاری ہے ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکا کاروبار کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ,

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

تین سالہ بچی سے زیادتی،بیوی اور بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کرنیوالے ملزمان کی اپیل،فیصلہ آ گیا

قبل ازیں لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے مفرور مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ،اکبری گیِٹ, بھاٹی گیٹ اور گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کی اور اغواء اور بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور تین اشتہاری گرفتار کر لئے، اکبری گیٹ سے اغواءکے مقدمات میں مفرور اشتہاری وقاص گرفتار کیا گیا، گوالمنڈی اور بھاٹی گیٹ سے بوگس چیک کے مقدمات میں مفرور دو اشتہاری طاہر اور شبیر گرفتار کئے گئے، اشتہاری اوکاڑہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے

Leave a reply