لاہور ہائیکورٹ میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کو چیلنج کردیا گیا، درخواست دائر کر دی گئی ہے، دوسری جانب مسلم یوتھ لیگ کی کوشش سے ڈی سی لاہور نے ہم جنس پرستوں کے فیسٹول پر پابندی عائد کر دی ہے

مسلم یوتھ لیگ کے صدر عمار حنیف نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی،جس پر ڈی سی نے ہم جنس پرستوں کے فیسٹول کو دی گئی اجازت واپس لے لی،

درخواست شہری عمار حنیف نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ڈی سی لاہور اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کا فیسٹیول کل لاہور میں منعقد ہورہا ہے،ایونٹ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے۔عدالت ایونٹ کا انعقاد روکنے کا حکم دے،

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو بچانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔2 دسمبر 2023 کو سکریپ فیسٹ لاہور کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا،بس بہت ہو گیا،پاکستان میں مزید LGBT برداشت نہیں،فحاشی پھیلانا بند کرو۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپکو پتا ہے لاہور میں 2 دسمبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ،یقین سے نہیں کیوں کہ ہم پاکستانی اسلام پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرنے والے،اپنی آواز اٹھائیں اس قوم لوط LGBTQ ایجنڈے کے خلاف متحد ہو کر تاکہ پنجاب حکومت کو ہوش آ جائے،

حافظ ہشام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ مسلم ٹاون آرٹ کونسل میں دو دسمبر کو ہونے والے فحاشی عریانی کا پروگرام لاہور انتظامیہ فوری روکے ورنہ اسلام پسند بھر پور احتجاج کریں گے،لاہور کی انتظامیہ فورا ایسا فحش پروگرام روکے

یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

واضح رہے کہ شہزاد ی رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ دو دسمبر،لاہور بدلو،پاکستان کی متحرک ٹرانسجینڈر کمیونٹی سکریپ فیسٹ آڈیشنز کا انعقاد کر رہی ہے جس میں داخلے کے لئے 2000 ٹکٹ فیس رکھی گئی ہے

Shares: