برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

0
101

لندن: برطانیہ میں ہم جنس پرست جوڑے ٹم جیورننک اور ان کے ساتھی مارکو سکیٹینا کو ریسٹورینٹ کے منیجر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر ایک لاکھ 24 ہزار 835 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا جو تقریباً پاکستانی 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹم جیورننک اور اُن کے ساتھی مارکو اسکیٹینا لندن ایک اطالوی ریسٹورینٹ پیاٹو میں کام کرتے تھے جہاں ریسٹورینٹ کا منیجر مہینوں سے ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کر رہا تھا۔ہم جنس پرست جوڑے نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا اور ملازمتوں سے متعلق ٹریبیونل سے رجوع کیا۔ جس میں انھوں نے منیجر پر طعنہ زنی، ہراساں کرنے اور جنسی رجحان کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ٹریبیونل کو بتایا گیا کہ منیجر کے مسلسل نازیبا سلوک اور ہراسانی پر احتجاج کیا تو اُس نے خود کو مافیا کا آدمی قرار دیتے ہوئے ٹم جیورننک کو دھمکی دی کہ وہ ان کے ساتھی مارکو اسکیٹیناکو قتل کردے گا۔

 

 

ہم جنس پرست جوڑے نے ٹریبیونل کے سامنے منیجر کی دھمکی آمیز ای میلز بھی رکھیں۔ جرح اور شوہد کی روشنی میں ٹربیونل نے فیصلہ ہم جنس پرستوں کے حق میں سناتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ منیجر پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 24 ہزار 836 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا۔ٹریبیونل نے حکم دیا کہ ریسٹورینٹ کے منیجر ٹم جیورننک کو 41 ہزار 732 پاؤنڈ اور قتل کرنے کی دھمکی پر مارکو اسکیٹینا کو 83 ہزار 102 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اس ہم جنس پرست جوڑے نے 2017 میں شادی کی تھی اور 2018 سے اس ریسٹورینٹ میں کام کرنا شروع کیا تاہم رواں برس جون اور سمتبر کے دوران انھیں شدید ذہنی اذیت اور ہراساں کیا گیا۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Leave a reply