ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں،عدالت

0
38
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ ،نجی ہسپتالوں میں مریضوں کےعلاج معالجہ کی فیسیں مقرر نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے تمام ہسپتالوں کے فضلے کو فروخت کرنے سے روکنے کے لئے کمپیوٹرائزاڈ نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سپتالوں کے فضلے کی چوری کی روک تھام کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ہسپتالوں کو منسلک کرے۔عدالت میں پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے پرائسنگ سیل بنانے کی یقین دہانی کرا دی ،عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن سے پراسنگ سیل کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےنائب صدر ڈاکٹر سلمان کاظمی عدالت پیش ہوئے ،ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کے فضلے کو چوری کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فضلے کوعام مارکیٹ میں چوری کرکےفروخت کرنے سے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر بیماریاں عام ہورہی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں یہ سنجیدہ نوعیت کامعاملہ ہے متعلقہ محکمے ہرصورت اقدامات اٹھائیں۔

ہیلتھ کئیرکمیشن کے سی ای او نے عدالت پیش ہوکرنجی ہسپتالوں کے پرائسنگ سیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور کہا کہ نجی ہسپتالوں میں فیسیں مقرر کرنے کے حوالے سے میکنزم بنا لیا گیاجسے جلد نافذ کردیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی

تعلیمی ادارے نام کے ، کاروباری ادارے زیادہ ،معاشرتی فرائض طلبا کہاں سے سیکھیں؟

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply