ن لیگی رہنما مریم نواز مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں

مریمم نواز کے جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنان نے مریم کا بھر پور استقبال کیا،کارکنان کی جانب سے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، مریم نواز نے کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز جلسہ گاہ میں شرکت کے لئے جلسہ گاہ روانہ ہوئی تھیں، حمزہ شہباز بھی جلسہ گاہ روانہ ہوئے ہیں، جبکہ شہباز شریف ایئر پورٹ روانہ ہوئے ہیں.مریم نواز جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوئیں تو انکے ساتھ کارکنا ن کی بڑی تعداد موجود تھی، مریم نواز نے لال رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے،روانگی سے قبل مریم نواز نے جاتی امرا میں والدہ سمیت دیگر بزرگوں کی قبر پر حاضری دی اور پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی، حمزہ شہباز بھی روانہ ہو چکے ہیں،

مریم نواز کے قافلہ پر کرینوں کے ذریعے گل پاشی کی گئی ہے ،رنگ روڈ پر مریم نواز کے قافلے پر گل پاشی کی گئی،نواز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے پرہوائی جہاز سے گل پاشی کی جائے گی.

شہباز شریف ایئر پورٹ روانہ ہوئے، وہ نواز شریف کا استقبال کریں گے،بعد ازاں نواز شریف ،شہباز شریف کے ہمراہ ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ پہنچیں گے، مریم نواز جلسہ گاہ میں ہیلی پیڈ پر اپنے والد نواز شریف کا استقبال کریں گی

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

نواز شریف کا وطن واپسی پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

واضح رہے کہ نواز شریف کی آمد پر مینار پاکستان میں جلسہ کیا جا رہا ہے، ملک بھر سے ن لیگی کارکنان لاہور جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیںَ،سیالکوٹ سے بڑی عوامی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کے ساتھ عوامی قافلہ لاہور کی طرف رواں دواں ہے جگہ جگہ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،

Shares: