لاہور کے پارک میں شیر 17 سالہ نوجوان کو کھا گئے

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے پارک میں شیر نوجوان کو کھا گئے، 17 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا

واقعہ لاہور کے سفاری پارک میں پیش آیا جہاں شیروں نے 17 سالہ نوجوان بلال پر حملہ کر کے اسے کھا لیا، یہ انکشاف اسوقت سامنے آیا جب ایک نوجوان تین دن سے لاپتہ تھا اور اس کی تلاش جاری تھی، اس نوجوان کے کپڑے اور باقیات سفاری پارک سے ملیں.

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،، نوجوان کے لواحقین نے بھی احتجاج کیا اور سفاری پارک کے دفتر کے شیشے توڑ دیئے، لواحقین کا کہنا تھا کہ نوجوان سفاری پارک میں گھاس کاٹنے آیا تھا، انتظامیہ واقعہ سے لاعمی کا اظہار کر رہی ہے، نوجوان کی باقیات پارک سے برآمد کر لی گئی ہیں. پولیس کی تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے۔

15 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل پارک ہے اور اس میں 39 شیر ہیں جن کو مختلف اوقات میں چھوڑا جاتا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیر کے لئے آنے والوں کو گاڑی کے ذریعے گھمایا جاتا ہے، ان کو الگ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی.

نوجوان کے لواحقین احتجاج کر رہے ہیں، دوسری جانب پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پارک میں شیروں‌ کو کھلا رکھا گیا ہے اور وہاں کسی کو اکیلا جانے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ نوجوان کیسے اکیلا پہنچا اس حوالہ سے بھی تحقیقات ہوں گی،

Leave a reply