لاہور کے بدمعاش پولیس کے شکنجے میں

0
35

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کارروائیاں کی گئی ہیں، ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کی ہدایت پر 57ہسٹری شیٹ کے بدمعاشوں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے، بدمعاشوں کو پابند کر دیا گیا کہ وہ ہر 15 دن کے بعد تھانوں میں اپنی حاضری لگوائیں گے، حاضری یقینی بنائے جانے سے بدمعاشوں کی نقل حرکت اور کارروائیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے، مشہور زمانہ بدمعاش خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے بدمعاشی نہ کرنے کے تحریری حلف نامے جمع کروائے ہیں، حلف نامے جمع کروانے والوں میں شیر علی عرف بورے خان، ملک لیاقت علی اور شاہد محمود چوہدری وغیرہ بھی شامل ہیں، بدمعاشوں کو شہر چھوڑنے سے پہلے ایس ایچ او سے تحریری اجازت لینا ضروری ہوگا، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے اسلحہ لائسنس کینسل کروائے جا رہے ہیں، بدمعاش، رسہ گیروں اور غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور ان کی ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے.

Leave a reply