آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے
قتل کی وارداتوں کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا خطرناک اشتہار ی گرفتار کر لیا گیا،بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔ قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری راشد محمود 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔مجرم راشد محمود نے گوجرانوالہ میں اپنے ہمراہی 6 کس ملزمان کے ساتھ دوران واردات بیکری کے مالک کو قتل کیا تھا۔ بعد ازاں اشتہاری راشد محمودنے تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ساتھیوں کے ہمراہ دوہرا قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔مجرم کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروا کر سے سعودی عرب سے پاکستان ڈی پورٹ کروایا گیا۔
آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اور سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے








