باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنا لی گئی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم 1 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا ہے،ساندہ پولیس نے کارروائی کی،ایس ایچ او ساندہ حماد حسن بٹ نےٹیم کے ہمراہ ملزم بلال کو گرفتار کیا ،ملزم بلال نے 12 سالا لڑکے ایلیا کو اپنے گھر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ملزم بلال نے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی تھی، ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لئیے جائیں گے بچوں و خواتین سے زیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں و خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
دوسری جانب آن لائین پتنگیں فروخت کرنے والا بین الاضلاعی ملزم گرفتار کر لیا گیا، ساندہ پولیس نے کارروائی کی،ملزم لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے اضلاع میں بھی پتنگیں و ڈور فروخت کرتا تھا ملزم اسرار مانسہرہ کا رہائشی لاہور میں پتنگیں و ڈور کی سپلائی کرتا تھا ملزم مانسہرہ۔پشاور سےپتنگیں و ڈور لاہور میں آن لائین فروخت کرتا تھا ،ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پتنگ و ڈور فروش ملزم اسرار کے قبضہ سے 400 پتنگیں برآمد کی گئی ہیں،ملزم سے پتنگوں کے 02 کاٹن برآمد ہوئے ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او حماد حسن بٹ و پولیس ٹیم کو شاباش دی