لاہور:ڈولفن اسکواڈ نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا-
باغی ٹی وی : ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈیفنس کے علاقے میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔
شوہر نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کر ڈالا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا، ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ، 3رائفلز،3 پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بلال،سفیان،عمار اور قاسم کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن سعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش عوام کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی
اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ایک عام رواج بن گیا ہے شوقیہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے آئے دن نقصانات بھی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن پھر بھی اس عمل کع روکنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جاتے اسلحے کی ملکیت کا حساب رکھنے والے ادارے ’گن پالیسی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس چار کروڑ نو لاکھ سے زیادہ قانونی اور غیر قانونی اسلحہ ہے-
ان میں سے صرف 60 لاکھ بندوقیں ایسی ہیں جو باقاعدہ طور پر درج شدہ یعنی رجسٹرڈ ہیں اور اگر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کی بات کریں تو ان کی تعداد صرف ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ ہے ہر 100 میں سے 22 افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن اعداد و شمار کے برعکس پاکستان میں کچھ لوگوں کے لیے اسلحہ رکھنا ایک شوق کی مانند ہے۔