گزشتہ روز لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس پریس کانفرنس میں شان شاہد ، کرن ملک ، عدنان بٹ ، نئیر اعجاز اور اعجاز شاہد نے شرکت کی. پریس کانفرنس کے آغاز میں چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کی شہادت کے حوالے سے دعائیہ کلمات کہے گئے اور اس فلم کا ٹریلر دکھایا گیا. فلم 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس پریس کانفرنس سے قبل متعدد مرتبہ پریس کانفرنس اور ریلیز کی تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. فلم کی ہیروئین نئی ہیں ان کی یہ پہلی فلم ہے. فلم میں جو میوزک ہے وہ سیچوایشنل ہے، پپو سمراٹ نے اسے کوریوگراف کیا ہے. اور شان کے بڑے بھائی اعجاز شاہد نے فلم کو پرڈیوس کیا ہے. فلم کا دورانیہ دو گھنٹے پندرہ منٹ ہے. اس فلم کے ساتھ پہلے ٹچ بٹن ریلیز ہو

رہی تھی لیکن اسکی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے.شان شاہد نے اس فلم میں نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ اس کی ڈائریکشن کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا بھی ہے. شان کا کہنا ہےکہ اس فلم کے زریعے میں لوگوں کو ملک کی خاطر متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں اور فلم ایک ایسا میڈم ہے کہ جس کے زریعے آپ کوئی بھی پیغام باآسانی عوام تک پہنچا سکتے ہیں. اس وقت پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے ایسے میں ضرار جیسی فلم کا بننا بہت ضروری تھا. ہم نے کوشش کی آپ ضرور دیکھیے.

Shares: