لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 ہلاک، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

0
89
آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. پانچوں‌ کی حالت بگڑنے پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں‌ ہو سکے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں‌ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹاؤن میں‌ پیش آیا ہے. بتایا گیا ہےکہ آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے جنہوں نے مل کر ایک ساتھ شراب پی اور پھر اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر شراب پینے والے ان پانچوں افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے.

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم سے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کروائی جارہی ہے جہاں اس نے شراب فروخت کی تاکہ شراب پینے والے مزید لوگوں‌کا جانی نقصان نہ ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں‌ پچیس سے بتیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں. اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح نے درج کروایا ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں‌ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم افسوسناک امر ہے کہ شراب بیچنے اور پینے پر پابندی نہیں‌ لگائی جاسکی ہے.

Leave a reply