لاہور میں دھماکہ، دھماکے سے تین افراد جاں بحق

0
82

لاہور کے علاقے کرول کھاٹی میں ایلومینیم فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ کا واقعہ ہوا
باغی ٹی وی کو پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں کام کے دوران سلنڈر دھماکہ ہوا۔ جس سے فیکٹری کی چھت اور دیواریں گرگے ۔ ریسکیو نے کاروائی کا آغاز کیا تو ملبے تلے سے 3 لاشوں کو نکالا گیا۔ واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالسلام، مشتاق اور عارف شامل ہیں۔ آصف نامی زخمی شہری کو ہسپتال داخل کردیا گیاہے۔ جبکہ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے پولیس کا کہنا کہ واقعے کی تمام پہلووں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Leave a reply