لاہور میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس میں‌کمی

باغی ٹی وی : لاہور میں بادل کھل کر برسے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش سے گرمی اور حبس کی پارٹنر شپ ٹوٹ گئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی ٹھنڈا پڑ گیا

دھرم پورہ، صدر بازار، شالیمار لنک روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔ اسلام پورہ، مزنگ، وحدت روڈ، ڈیفنس، سمن آباد،ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، مناواں، باغبانپورہ، مغل پورہ، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، بند روڈ پر بھی ابر کرم جم کر برسا۔
بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا، لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے جس کے باعث متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغل پورہ میں بجلی بند ہے۔

واپڈا ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ہربنس پورہ، تاج پورہ، جیل روڈ، اچھرہ، گلبرگ، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،شاد باغ، داتا دربار، بادامی باغ اور اندرون شہر میں بھی قدرت مہربان ہوئی۔

شالامار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، سلطان پورہ، بادامی باغ کے متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا

Shares: