لاہور میں خاتون صحافی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون صحافی کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے
خاتون صحافی کام کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں اوباش نوجوانوں نے آوازیں کسنا شروع کر دیں، اور نازیبا حرکات کیں واقعہ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو دفتر لے کر آتا جاتا ہوں دس بجے دفتر چھوڑنے جا رہا تھا کہ راوی پل پر رش تھا ، اسی اثنا میں دو لڑکے بائیک پر آئے اور نازیبا حرکات شروع کر دیں،آوازیں کسیں، بدتمیزی کی، میرے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آئے اور مجھے بھی گالم گلوچ کی
ترجمان پنجاب حکومت کی ہدایت پر سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز نے کاروائی شروع کر دی ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے خاتون صحافی ڈیوٹی پر جارہی تھی۔ چنگچی اور موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افرادنے آوازیں کسیں اس موقع پر راوی پُل پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں خاتون صحافی کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے لیا، ترجمان پنجاب حکومت نے پولیس حکام کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی، ترجمان پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈی آئی جی اور سی سی پی او نے خاتون صحافی سے رابطہ کیا ہے
واضح رہے کہ لاہور مین جنسی جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی، چھیڑ چھاڑ کے واقعات بڑھ رہے ہیں لاہور میں دوسرے شہر سے آئی ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے رہائشی ملزم نے اوکاڑہ کی خاتون سے فون پر دوستی کی متاثرہ خاتون لاہور آئی تو ملزم شرافت نے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار