ہر بدھ کو لاہور میں لاک ڈاؤن کا اعلان

0
109
smog04

ترجمان کمشنرلاہور آفس نے کہا ہے کہ کل بروز بدھ تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹیں و دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ انسداد سموگ کے لیے بدھ کی چھٹی کا اطلاق حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد آئندہ ہفتے سے ہوگا۔بعض چینلز کی جانب سے کل کی چھٹی کی خبر چلانا درست نہیں۔ تعلیمی اداروں و دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش کی جائے گی، حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ک

مشنر لاہور نے کہا ہے کہ ہر بدھ کو سکولز، مارکیٹیں، سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے، منگل، بدھ، جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، تاجر اگر چاہیں تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں،

پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے بدھ کے روز مارکیٹیں، سکول، کالجز اور فیکٹریاں بند ہوں گی،سرکاری دفاتر میں میں بدھ کے دن آدھے ملازمین کام کریں گے

دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے حکم پر سموگی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ
دھواں چھوڑنے والی کوئی بھی گاڑی شہر میں داخلی نہیں ہوگی، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگی وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 07 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،شہر کے اندر چلنے والی سموگی ٹرانسپورٹ کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانوں کا حکم دے دیا گیا،

83 فیصد سموگ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے باعث بنتی ہےبغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی،مقررہ اوقات سے قبل شہر لاہور میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 2000 روپے جرمانہ
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی ہدایت پر سموگ چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گاڑیوں کی فٹنس کا خیال نہ رکھنے والوں کے سرٹیفکیٹ معطل کئے جا رہے ہیں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 2000 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر کی جانب سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف فی الفور ایکشن لینے کی ہداہت کی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا کہ 23 اگست سے لیکر اب تک کل 53 ہزار پانچ سو 72 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔کل 5 ہزار 590 گاڑیوں کا دھواں چھوڑنے کی مد میں چالان کیا گیا ہے۔ مذکورہ دورانیہ کے دوران کل 78 لاکھ 36 ہزار 600 روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ 5 ہزار 5 سو 90 گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات قبضے میں لئے گئے جبکہ 944 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ای چالان سسٹم نافذ کیا جائے گا جس سے سارا ڈیٹا آن لائن دستیاب ہو گا۔ آن لائن ڈیٹا کی مدد سے سموگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کا ریکارڈ موجود ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی گاڑیوں کی فٹنس کا خیال رکھیں اور ماحول کو محفوظ رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ صحت مند ماحول ہی صحت مند زندگی کا ضامن ہے

Leave a reply