مردہ جانوروں کا گوشت عوام کو فروخت کرنے والے 03 مردہ ضمیرملزمان گرفتار کر لئے گئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مردہ بھینس کا گوشت لوڈر رکشہ میں طلعت پارک سے سبزہ زار فروخت کیلئے اپنے اڈے پر لے جارہے تھے۔شیراکوٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ لوڈر رکشہ کو مشکوک جانتے ہوئے روکا۔لوڈر رکشہ میں مردہ بھینس کا گوشت ترپال سے ڈھانپ رکھا تھاابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ عرصہ دراز سے مردہ جانوروں کو ڈھونڈ کر انکا گوشت فروخت کرتے ہیں۔ اکثر روڈ کھلی جگہوں پر مردہ جانوروں کو تلاش کرتے ہیں۔

ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور کا کہنا ہے کہ شیراکوٹ پولیس نے ملزمان طاہر۔شہزاد اور فاروق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ملزم طاہر اور شہزاد پیشہ ور قصائی ہیں جبکہ فاروق انکے ساتھ لوڈر رکشہ پر گوشت کے لیجانے کاکام کرتا رہا۔عوام سے التماس ہے کہ مردہ جانوروں کو سڑکوں کے کنارے ۔کھلی جگہوں پر مت پھینکیں۔کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ایس ڈی پی او نواں کوٹ محمد عمر فاروق نے ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

Shares: