ناجائز تعلقات کا راز افشاں ہونے کا ڈر، 39 سالہ خاتون کو ملزم نے قتل کر دیا

واقعہ لاہور میں پیش آیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ شازیہ نجی یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی تھی اور گرفتار ملزم نعمان کے مقتولہ کے ساتھ تعلقات تھے دو ماہ قبل ملزم کی شادی کسی اور جگہ ہوگئی لیکن ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رابطہ رہا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شازیہ بی بی سے تعلقات کا راز ظاہر ہونے کے ڈر سے قتل کا منصوبہ بنایا،

پولیس حکام کے مطابق ملزم نعمان موٹر سائیکل پر شازیہ کو نجی یونیورسٹی سے ساتھ لے کر آیا جہاں ملزم نے گلے پر قینچی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا .ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ہیئر پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

Shares: