لاہور میں 5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج

لاہور میں سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ،پنجاب پولیس نے انفارمیشن کمیشن کو تفصیلات جمع کروا دیں

دستاویزات کے مطابق لاہورمیں 2016 سے 20 تک 5 لاکھ 42 ہزار 988 جرائم رپورٹ ہوئے،لاہورمیں 2016 میں 93 ہزار 478 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے،لاہورمیں 2017 میں 91 ہزار 585، 2018 میں 96 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوئے لاہورمیں 2019 میں مختلف جرائم کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار868 رہی لاہورمیں2020 میں مختلف جرائم کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 615 رہی،5 سال کے دوران قتل کے 2 ہزار 103 کیسز کا اندراج ہوا،5 سال میں ڈکیتی کے دوران قتل کے 105 واقعات اور 324 ڈکتیاں رپورٹ ہوئے،5 سال میں موٹر سائیکل چھیننے کے 2 ہزار 295، کار سمیت دیگر وہیکلز چھیننے کے 177 واقعات رپورٹ ہوئے 5 سال کے دوران 30 ہزار موٹر سائیکل چوری اور کار سمیت دیگر وہیکلز 5 ہزار 38 رہی لاہورمیں روبری کے 15 ہزار 584 کیسز کا اندارج ہوا،

آئی جی پنجاب آفس کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں، پنجاب میں 2016 سے 2020 تک کے جرائم کے اعداد وشمار جاری کیے گئے

لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس نے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ لسٹڈ قبضہ مافیا، بدمعاشوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں اور ایسے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کی پرسنل فائلیں بناکر ان کی تھانوں میں حاضریاں لگوائیں ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کریں اورخاص طور پر لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کروائیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پرانی دشمنی کے کیسز قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے انسدادی اقدامات اور فریقین سے پر امن رہنے کے شورٹی بانڈ لیں۔انہوں نے عدالتی مفروروں کے ساتھ ایسےمقدمات میں جعلی شورٹی بانڈ دینے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہخواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر ایف آئی آر درج کرکے متاثرہ خواتین کا فوری میڈیکل اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔غلام محمود ڈوگر نے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کرنے اور کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ سائلین کی بات توجہ خوش اخلاقی سے سنیں اور داد رسی کے لئے سرتوڑ کوشش کریں۔

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

Shares: