لاہور میں سموگ کا راج،کب ہو گی بارش؟
ہفتہ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کوملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا ، طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی ( شام / رات) کو ملک کے مغربی /بالائی علاقوں میں داخل ہو گا
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ پڑنے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش اوربرفباری کی توقع ہے، ہری پور،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش کاامکان ہے
وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام ،سالخلہ ،سیاحتی مقام کیرن ،کنڈلشاہی میں بارش ہوئی ہے. کیل ،گریس ،تاؤبٹ ،رتی گلی ،شونٹھر ،سرگن ،بابون میں برف باری جاری ہے
دوسری جانب لاہورشہر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، آلودہ ترین شہروں میں 319 اے کیو آئی کے ساتھ لاہور کا دوسرا نمبرہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے ہفتے بارش کا امکان ہے،
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ