لاہور پولیس نے 21 گمشدہ بچے، خواتین کو ورثا سے ملوا دیا

0
74

لاہور پولیس نے 21 گمشدہ بچے، خواتین کو ورثا سے ملوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ گھر سے بھاگ جانے والے یا گمشدہ بچوں ،خواتین کو گھر والوں سے ملوانے میں بھی پیش پیش ہے

انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائیاں کی ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت 21 گمشدہ افراد بازیاب کروا لئے، انویسٹی گیشن تھانہ قائدِاعظم انڈسٹریل ایریا نے بابر اور کلیم اللہ کو تلاش کر کے ورثاء سے ملوا دیا،گلشن اقبال انویسٹی گیشن نے 12 سالہ مریم، 09 سالہ کنزہ اور حمزہ کو تلاش کر لیا، بھاٹی گیٹ انویسٹی گیشن نے 30 سالہ صدف اور 17 سالہ فرحت بی بی کو ڈھونڈ کر ورثاء سے ملوا دیا،نصیر آباد انویسٹی گیشن نے مغوی شمیم بی بی کو ڈھونڈ کر ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا،نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن نے 18 سالہ فاطمہ،30 سالہ تنزیلہ اور دانیال کو ڈھونڈ لیا،

گھریلو ناراضی پر گھر چھوڑنے والی 19 سالہ ہمنہ اور ریحانہ بی بی کو 4 بچوں سمیت نواب ٹاؤن پولیس نے تلاش کر لیا،گلشن راوی انویسٹی گیشن نے 15 سالہ عبدالمنان کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا،قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن نے ثناء منظور کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا،مسلم ٹاؤن انویسٹی گیشن نے لاپتہ ہونے والے خالد مختار کو ڈھونڈ نکالا،اقبال ٹاؤن پولیس نے ردا فاطمہ کو ڈھونڈ کر بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر ان کے پیاروں کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

پنجاب پولیس نے واٹس ایپ سروسز کا آغاز کر دیا
دوسری جانب عوامی مشکلات کے فوری ازالے اور انہیں فوری ریلیف دینے کیلئے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کر دیا ۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کی دونوں سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ
پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے ۔پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر
03317871787 ہے جس سے ہر شہری مستفید ہو سکتا ہے اس نمبر پر شہری ہیلو یا سلام لکھ کر بھیجیں تو پولیس کی 15 سروسز کی تفصیل سامنے آ جائے گی ۔ معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے۔ شہری آن لائن اپنی شکایات درج کرا کے نہ صرف ای ٹیک نمبر حاصل کر سکتے ہیں بلکہ شکایات پر ہونے والی کاروائی بارے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ بھی لے سکتے ہیں ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے دونوں سروسز کے قیام اور اغراض و مقاصد بارے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

آئسکریم کھلانے کے بہانے گھر سے لے جا کر دو کمسن بچیوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

Leave a reply