لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صحافی کالونی میں منعقد

0
47

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی ابتداءتلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس میں سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدرسلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہدشیروانی، ممبران گورننگ باڈی نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، محمد فاروق جوہری اور اعجاز جارج نے شرکت کی۔ صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں ،ایف بلاک کے ترقیاتی کا م کاآغاز ہوگیا ہے، اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایف بلاک کے الاٹیز اپنے ذمہ واجبات کی اقساط کو باقاعدگی سے ادا کریں تاکہ ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کا کا م جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔انھوں نے مزید بتایا کہ صحافی کالونی میں پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کا انتظام واسا کے حوا لے کرنے کےلئے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں صحافی کالونی کے انتقال کا معاملہ جلد حل کرنے پرزوردیتے ہوئے بتایاگیاکہ معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس پر تیزرفتار ی سے عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ کالونی میں موجود دکانوں پر کرایہ لاگو کیا جا رہا ہے اور کمیونٹی سینٹر اور دکانوں کی آمدن سے کالونی کے مسائل حل کئے جائیں گے جبکہ کمیونٹی سینٹر میں سہولیات کو بہتر بنانے کےلئے چند کمرے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پر یس کلب ہاﺅسنگ کالونی کے امور چلانے کے لئے سینئر نائب صدر جناب جاوید فارقی ، جوائنٹ سیکرٹری جناب خواجہ نصیر کی سربراہی میں رہائشی ممبران پر مشتمل ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جس کے دیگر ارکان میں ممبر گورننگ باڈی جناب عمران شیخ ، جناب انتخاب حنیف ، جناب محمد اکرام الحق، جناب نعمان یاور ، جناب پرویز الطاف، جناب عمر شریف،جناب آصف جیلانی اورجناب احتشام الحق شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بلاک کے مرحوم ممبران کے پلاٹوں کے باقی ماندہ واجبات ختم کروانے کےلئے لاہور پریس کلب حکومت کو سفارش کرے گا۔

Leave a reply