لاہور پریس کلب کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

0
38

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحافی کالونی ہربنس پورہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافی کالونی ہربنس پورہ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ لاہور پریس کلب کے وفد نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ایل ڈی اے، واسا اور دیگر اداروں سے متعلقہ امور کے حل کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔ صحافی برادری کو صحت انصاف کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ لاہور پریس کلب پاکستان کا بہترین پریس کلب ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد میں سینئر نائب صدر لاہو رپریس کلب جاوید فاروقی، سیکرٹری زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر شامل تھے
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply