لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی
لاہور آج بھی عالمی سطح پر آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے، لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس 288 ریکارڈ کی گئی ہے، :02 علاقوں میں آلودگی کی شرح 500 سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، فیروز پور روڈ پر 526 اور خانہ سلیم روڈ پر 508 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی ہے،
لاہور شہر میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، دھند کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لاہور کے معروف فیروز پور روڈ پر حد نگاہ چند میٹر ہے، چونیاں شہر اور اسکے علاقوں چھانگا مانگا، کنگن پور، الہ آباد، تلونڈی میں شدید دھند کا راج ہے، مین شاہراہوں پر حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں
ساہیوال اور گردونواح میں شدید دھند ، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، ہڑپہ، نورشاہ، کمیر، قادرآباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند ہے دھند کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے،فیصل آباد موٹر وے کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا فیصل آباد موٹر وے ایم تھری فیض پور سے ننکانہ تک بند ہے، فیصل آباد موٹر وے ایم فور تاحال ٹریفک کھلی ہے ،صفدرآباد, شہر و گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے، ٹریفک حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جلال پور بھٹیاں شہر اور گردو نواح میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے،
گوجرانوالہ گردونواح میں شدید دھند کا راج ،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، دھند کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئے دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ،ٹریفک روانگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے،ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ دھند کے دوران جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور اپنے لین میں رہے
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا زیارت میں کم سے کم منفی 5ڈگری جبکہ قلات میں 6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،تربت میں کم سے کم12جبکہ پنجگورمیں 4ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا،دالبندین میں 03اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا،خضداراور لسبیلہ میں کم سے کم 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
دوسری جانب علی پورمیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، 16 سے 18 گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ کی جانے لگی شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کا کھانا بناتے وقت بھی گیس نہیں ہوتی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے گیس لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جلالپور میں بھی موسم سرما میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا گیس نہ ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں گھریلو صارفین کو کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ،حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں، گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے صبح کا ناشتہ, دن اور رات کا کھانا پکانے میں دشواری ہوتی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کے سبب مہنگی لکڑیاں خرید کر کے گھر کا چولھا جلا رہے ہیں، اسکلول جاتے وقت بچوں کا ناشتہ نہیں بن پاتا، گیس کے بھاری بلز ادا کرتے ہیں تو انتظامیہ گیس کا مسلہ فل فور حل کرے،چنیوٹ اور گردونواح میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہری علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دروانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا دیہاتی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار