لکھنوی قیمہ پیاز
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک پاو
پیاز ایک عدد
دہی آدھا کھانے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
ہرا دھنیا تین کھانے کی چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پپیتا ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ایک عدد
ہلدی دو چٹکی
پسا ناریل آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمے میں پسی لال مرچ نمک ادرک لہسن کا پیسٹ ہلدی پپیتا اور دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے تیس منٹ میری نیٹ کر لیں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کریں اب ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز براون کر لیں پھر پیاز میں قیمہ ڈال کر دس منٹ ڈھک کر پکائیں اس کے بعد تیز آنچ پر بھون لیں اب ایک پین میں زیرہ پسا ناریل اور الائچی بھون کر شامل۔کر دیں آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر کوئلے کا دھواں دیں اور پسا گرم۔مصالہ چھڑک کر مزیدار ڈش سرو کریں

لکھنوی قیمہ پیاز بنانے کا طریقہ
Shares: